30 اپریل 2015 - 18:49
شامی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کا اضافہ

اسرائیلی فوج نے شام کی سرحدوں کے قریب اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام کی سرحدوں کے ساتھ بالخصوص جولان کی پہاڑیوں میں فوجیوں کی تعداد بڑھا دی ہے- اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں شام کی سرحد کے قریب تعینات کردی گئی ہیں- دوسری طرف سے لبنان کی فوج کی کمان نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے چار جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ طیارے لبنان میں شہر صور کی فضائی حدود سے داخل ہوئے اور لبنان کے مختلف علاقوں پر پروازیں کیں- ادھر بدھ کو بھی صیہونی حکومت کے چار طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور ناقورہ علاقے سے لبنان میں داخل ہوئے تھے، ان طیاروں نے بھی لبنان کے مختلف علاقوں پر پروازیں کیں- حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت کے جارح طیارے لبنان کے علاقوں صیدا، مہاجرکیمپ عین الحلوہ اور مغربی بقاع کے ساتھ مختلف علاقوں پر نچلی پروازیں کررہے ہیں- صیہونی حکومت آئے دن لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے اور ان دنوں اس جارحانہ عمل میں تیزی آگئی ہے- اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے جاسوس طیارے بھی لبنان کے مختلف علاقوں پر وسیع پیمانے پر جاسوسی کی کاروائیاں کررہے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲